Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

لاہور میں سرکاری سطح پر ڈرائیونگ اسکولز قائم

لاہور میں سرکاری سطح پر مرد وخواتین کو گاڑی چلانا سکھانے اور با اختیار بنانے کے لیے علیحدہ علیحدہ ڈرائیونگ اسکول قائم کر دیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر لاہور کے مختلف مقامات پر 10 ڈرائیونگ اسکولز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے دو اسکولز خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالخلافہ شہر لاہور کے مختلف مقامات پر 10 ڈرائیونگ اسکولز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے دو اسکولز خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ جن علاقوں میں ڈرائیونگ اسکولز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں گریٹر اقبال پارک، کاہنہ میثاق سینٹر، ٹاؤن شپ، پولیس خدمت، لبرٹی خدمت مرکز، مناواں ٹریفک لائنز، ڈیفنس خدمت مرکز، برکت مارکیٹ، جیل روز اور ایل او ایس فیروز پور روڈ شامل ہیں۔

ان ڈرائیونگ اسکولز میں سے دو تربیتی مراکز آبشار ڈرائیونگ اسکول جیل روڈ اور ویمن آن ویل اسکول ایل او ایس فیروز پور روڈ خواتین کے لیے مختص ہیں سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیونگ اسکولز میں خواتین کو خواتین انسٹرکٹرز ہی ڈرائیونگ سکھا رہی ہیں۔ ڈرائیونگ کورس میں الیکٹریکل ومکینیکل ورک بارے بھی تفصیلی ٹرینڈ کیا جائے گی۔ سی ٹی او لاہور نے مزید بتایا کہ رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیز اور کالجز میں پہلے ہی اسکوٹی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں