Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

سندھ حکومت کا سیف سٹی منصوبے میں توسیع اعلان، مزید کون سے شہر شامل ہونگے؟

سندھ حکومت نے سیف سٹی منصوبے کو توسیع دینے کا اعلان کیا ہے، جس میں مزید شہروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار نے ہواوے شینزن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جس میں حکام نے انہیں باڈی وورن کیمروں، اسمارٹ ڈیوائسز، اسمارٹ واچز اور ٹیبلٹس کی اسمارٹ بورڈز سے انضمام کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معلومات کی فوری ترسیل اور ردعمل کے وقت میں کمی پر بریفنگ دی۔

ضیاالحسن لنجار کے دورے کے دوران سندھ پولیس کے لیے علیحدہ ایل ٹی ای نیٹ ورک کی اہمیت پر غور کیا گیا۔ بریفنگ میں اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس آپریشنز کی کارکردگی بہتر بنانا بھی شامل تھا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے محفوظ شہروں کے منصوبے (سیف سٹی پراجیکٹ) کو سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میرپور خاص تک بڑھانے کا اعلان کیا۔

دورے کے موقع پر ہواوے اور محکمہ داخلہ سندھ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیف سٹیز منصوبے کی پیشرفت پر ڈی جی سیف سٹیز اور ہواوے کے وائس پریزیڈنٹ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں