Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین

محکمہ موسمیات نے رواں موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے رواں موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے، بلوچستان میں ماہ دسمبر کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں رواں موسم سرما کے دوران مجموعی طور پر معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ بلوچستان میں ماہ دسمبر کے دوران خشک سردی رہے گی رواں ماہ بارش کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنوری کے آغاز میں بارش کا سسٹم بنے گا، جس سے صوبے کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں