Search
Close this search box.
کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں نماز فجر کی ادائیگی کے لئے جانے والے بزرگ کو قتل کر دیا گیا،مقتول سابق یوسی چیئرمین بھی تھے

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں علیٰ الصبح سابق یوسی چیئرمین امان اللہ آفریدی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول امان اللہ آفریدی نماز فجر کی ادائیگی کے لئے مسجد جا رہے تھے کہ گھات لگائے ملزم نے ان پر فائرنگ کر دی۔ ملزم نے امان اللہ آفریدی پر عقب سے تین گولیاں چلائیں اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہیں، جس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم شلوار قیمض میں ملبوس تھا۔ سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے

مقتول امان اللہ آفریدی سابقہ یوسی چیئرمین بھی تھے، جبکہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں آزاد عوامی پینل سے یوسی 5 عابد آباد سے یوسی چیئرمین کے انتخاب میں بھی حصہ لیا تھا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں