Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں سردی نے رنگ جمانا شروع کر دیا،کم ازکم درجہ حرارت11.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

شہر قائد میں موسم بدلتے ہی سردی کی شدت بڑھنے لگی، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے حوالے سے اپنی پیش گوئی جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل کے روز کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ اگلے 24 گھنٹوں کےد وران موسم خشک اور مطلع صاف رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔

آج صبح کم سے کم حدِ نگاہ 4 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔ اسی طرح آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں