Search
Close this search box.
karachi street crime کراچی شہر

کراچی میں کم عمربچوں کی اسٹریٹ کرائم کی واردات، شہری تھانے پہنچ گیا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ایک میں کم عمربچوں کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے، جس پر شہری مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شہری نے بتایا کہ کم عمر بچوں نے اس کے ساتھ واردات کی وہ اس کا مقدمہ درج کرانے گلشن اقبال تھانے پہنچا ہے ، متاثرہ شہری نے پولیس کو دیے جانے والے بیان میں بتایا کہ کم عمر اسٹریٹ کرمنلز دکان سے میرا پیچھا کرتے رہے۔ ملزم کے ہاتھوں لٹنے والے شہری نے مزید بتایا کہ جیسےہی گاڑی میں بیٹھا تو کم عمرملزم نے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین لیا۔

شہری کا کہنا تھا کہ دکان میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں کم عمراسٹریٹ کریمنلز کو دیکھا جاسکتا ہے، پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائےگا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں