Search
Close this search box.
خصوصیت کراچی تازہ ترین نمایاں

ضلع وسطی میں 2 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد

کمشنر کراچی کی جانب سے ضلع وسطی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ اسی حوالے سے گزشتہ روز کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شرپسند عناصر کی جانب سے امن و امان کی صورتحال خراب کیے جانے کے خدشات کے باعث یہ اقدام اٹھاتے ہوئے نو اور دس دسمبر کے لیے ضلع وسطی میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے ساتھ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بغض افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں