Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی بولی دے کر امریکی شکاری نے چترال میں مارخور کاشکار کرلیا

امریکی شکاری نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی بولی دے کر چترال میں مارخور کا شکار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شکاری رونالڈ جوویٹن نے کشمیری مارخور کے شکار کا پرمٹ اکتوبر میں 2 لاکھ 71 ہزار امریکی ڈالر کی بولی لگا کر حاصل کیا تھا۔

ڈویژنل آفیسر وائلڈ لائف فاروق نبی کے مطابق امریکی شکاری رونالڈ جوویٹن نے پاکستان کے قومی جانور مارخور کا شکار چترال میں تھوشی شاشا کنزروینسی کے مقام پر کیا۔ شکار کیے گئے کشمیری مارخور کی عمر 11 سال جبکہ سینگ کی لمبائی 49 انچ سے زیادہ ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کے مطابق یہ رواں سیزن کا پہلا شکار تھا۔

واضح رہے کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی آمدنی کا 80 فیصد متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts