چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ وی پی این غیرشرعی یا غیر قانونی نہیں اس کا غلط استعمال غیر شرعی ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وی پی این کے حوالے سے کہا کہ وی پی این غیر شرعی یا غیرقانونی نہیں اسکا غلط استعمال غیرشرعی ہے، وی پی این کااستعمال غیرقانونی اورغیراخلاقی ویڈیوز پر غیرشرعی ہوگا۔
ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 19 ہمیں 5 چیزوں کے تابع رہ کر آزادی اظہار کی اجازت دیتا ہے، اسلام کی عظمت، ملکی سالمیت، لوگوں میں انتشارنہ پھیلایا جائے، کے تابع رہنا ہوگا، وی پی این توہین مذہب یا توہین رسالت کا ذریعہ بنے تو وہ غیرشرعی غیرقانونی ہے۔
ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ مدارس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے ثبوت ہوں تو قانون کا سامناہوگا، ایسےمدارس کےمنتظم اعلیٰ اور منیجرز کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری رائےمیں ہیومن بے بی ملک کی خرید و فروخت جائز نہیں، جنس کا ابہام دور کرنے کے لئے مناسب سرجری کی جاسکتی ہے، کوشش ہے ایسے لوگوں کو ٹرانسجینڈرز ڈکلیئر نہ کریں جو ٹھیک ہوسکتے ہیں۔