Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

پانی کے ترسے کراچی والوں کیلئے اچھی خبر آگئی، شہر کو پانی کی فراہمی کب تک ہوجائے گی، واٹر کارپوریشن نے وقت بتادیا

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی کی فراہمی کے وقت سے متعلق شہریوں کو آگاہ کر دیا ہے۔ یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ ڈایا لائن کا مرمتی کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق پانی کی لائن کا مرمتی کام اگلے 14 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔

کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیر سے شہر میں پانی کی فراہمی شروع ہو جائے گی، چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم ظفر جو مرمتی کام کی خود نگرانی کر رہے تھے، مرمتی کام میں 300 مزدوروں نے 3 شفٹون میں حصہ لیا جبکہ کام کے دوران ہیوی مشینری بھی سائٹ پر موجود تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ مرمتی کام میں تاخیر کی اصل وجہ لائن کی ڈی سیلٹنگ تھی، بڑے پلر بنانے اور زمین میں سوراخ کرنے کیلیے ڈرل مشین چلائی گئی تھی جس کی وجہ سے پانی کی لائن کو 2 مختلف جگہوں سے 16 فٹ کے سوراخ ہوئے، 16 فٹ کے 6 پائپس میں ٹوٹل 96 فٹ تک کنکریٹ جمع ہوگئی تھی۔

واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بتایا کہ لائن کے اندر سے کنکریٹ کھود کھود کر نکالی گئی ہے، کنکریٹ جمع ہونے کے باعث واٹر کارپوریشن کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بڑی مشکل سے کنکریٹ کو نکالا ہے لائن کے اندر ہیوی مشینری نہیں جا سکتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنکریٹ کو 3 دن سے نکالا جا رہا تھا جس کی وجہ سے مرمتی کام میں تاخیر ہوئی، کنکریٹ کو نکال کر لائن کو اب مکمل صاف کر لیا گیا ہے، لائن کی ڈی سیلٹنگ ہونے سے پانی کی فراہمی میں کافی بہتری آئے گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں