Search
Close this search box.
کاروبار تازہ ترین نمایاں

دوسراکمشنرکراچی فیسٹیول10 دسمبرسےشروع ہوگا،فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے 10 مقابلے ہوں گے

دوسراکمشنرکراچی اسپورٹس فیسٹیول 10دسمبر سے شروع ہوگا 30 جنوری تک جاری رہے گا۔فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے  دس مقابلے منعقد ہوں گے۔جن میں رسہ کشی باکسنگ، کبڈی،وہیل چیئر باسکٹ بال، روئنگ، ٹیبل ٹینس، اوربیڈمنٹن گرلز اور بوائز مقابلے اور کرکٹ مقابلے شامل ہیں۔

صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی 10دسمبر بروز منگل 12بجے دن گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لائنز ایریا میں افتتاح  کریں گی۔ اس موقع  پرایک ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ رسہ کشی کے مقابلوں  میں گرلز،اور بوائز  کی چار چا ر ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، ٹیبل ٹینس بیڈمنٹن کے مقابلے گورنمنٹ نیشنل کالج کے درمیان ہوں گے ان میں صرف کالجز کی ٹیمیں شامل ہونگیں۔

باکسنگ کے مقابلے ککر ی گرائونڈ، وہیل چیئر باسکٹ بال کے مقابلے آرام باغ، کبڈی کے مقابلے بلفہہ عظمی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ ، اور روئنگ کے مقابلے کراچی بورڈ کلب میں منعقد  ہونگے۔ کھلاڑیوں کو انعامات دیئے جائیں  گے کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ فیسٹیول  کو کامیاب بنانے کے لئےاسپورٹس آرگنائزراور کھلاڑیوں کو بھرپورسہولت فراہم کی جائے

کھیلوں  سے متعلق جن اسپورٹس شخصیات اور غیر سرکاری تنظیموں کا تعاون حاصل ہے ان میں زاہدہ پروین ،پروفیسرڈاکٹر جاوید احمد عباسی ،ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے باسکنگ کے محمد اصغر بلوچ،کبڈی کے غلام یٰسین، روئنگ کے ڈنشا بی آواری ،کرکٹ کے طٰحہ سلیم ، وہیل چیئر کے جاوید رئیس شامل ہیں ۔ کامیاب  کھلاڑیوں میں انعامات  تقسیم  کر نے کے لئے رنگا رنگ تقریب  کا انعقاد  کیا  جا رہا ہے۔ کھیل کے مقابلوں کی خصوصی تقریب تقسیم انعامات  منعقد ہو گی

کمشنر  نے کہا ہے کہ حکومت شہر میں نوجوانوں  کے لیے صحت مند  تفریح کے مواقع کے بھرپور مواقع فراہم کر نے کے  اقدامات  کر رہی یے کراچی میں کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں  کی ترقی کے لئے جدوجہد کر نے والی غیر سرکاری تنظیموں کی خدمات  کو سراہا ہے

انھوں نے کہا کہ کراچی میں کھیلوں  کی ترقی  میں کھیلوں سے وابستہ شخصیات  اور غیر سرکاری  تنظیموں  کا کردار اہم ہے انتظامیہ  شہر میں کھیلوں  کی ترقی اور فروغ کے لئے کام کرنے والی تنظینوں اور آرگنائزر  کو ان کی مثبت کوششوں  کو بروے کار لانے کے لئے ان کی ہر ممکنہ حوصلہ افزائ اور مدد کرے گی۔انھوں نے نوجوانوں اور کھلاڑیوں  سے کہا ہے کہ وہ اسپورٹس فیسٹیول میں  بھر پور حصہ لیں اس سے شیر میں امن مستحکم ہو گا اور نوجوانوں  کو  کھیل کے میدان میں آگے بڑھنے  کا  مواقع ملیں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں