Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں ہلکی سردی کی نئی لہر داخل،کم ازکم درجہ حرارت 12.7 ڈگری سینی گریڈ ریکارڈ

کراچی میں سرد ہواؤں کا راج ہے، جہاں شہر کا درجہ حرارت 12.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ آج سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ 2 دن کے مقابلے میں درجہ حرارت میں مزید 2 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 12.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سنیٹی گریڈ ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا مزید کہنا ہے کہ شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں