کراچی میں کے سفاری پارک میں سونیا ہتھنی پراسرار طور پر مر گئی،انتظامیہ کے مطابق سفاری پارک کے عملے کو صبح سونیا نامی ہھتنی مردہ حالت میں ملی، سونیا بظاہر صحت مند تھی،موت کی حتمی وجوہات پوسٹمارٹم میں پتا چلیں گے۔سفاری پارک میں سونیا اور ملکہ نامی ہتھنیاں طویل عرصے سے موجود تھیں،دو ہفتے قبل چڑیا گھر سے تیسری ہتھنی مدھو بالا کو بھی سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا۔
ڈائریکٹر زوامجد زیدی کا کہنا ہے کہ صبح 6 بجے عملہ سفاری پارک پہنچا تو ہاتھی کو مرا ہوا دیکھا۔ہتھنی کل شام تک بالکل ایکٹو تھی،ہتھنی معمول کے بعد کھا پی رہی تھی۔ ہاتھیوں کے انکلوژر کو کارڈن آف کردیا ہےہاتھی کا پوسٹ مارٹم فور پاز کے ڈاکٹر عامر خلیل کرینگے