Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں کٹی پتنگ لوٹتے ہوئے نوجوان تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر پتنگ لوٹتے ہوئے تیزرفتارگاڑی کی زد میں آکر 15سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر کٹی پتنگ لوٹتے ہوئے ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکا تیزرفتارگاڑی کی زد میں آکرجان سےہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت حمیر کے نام سے ہوئی ہے، عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ 15 سالہ نوجوان لیاری ایکسپریس وے اگرہ تاج کالونی کے قریب کٹی پتنگ لوٹنے کی کوشش کر رہا تھا اور آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے بھاگ رہاتھا کہ اچانک گاڑی کی زد میں آگیا، جس سے وہ موقع پر ہی انتقال کر گیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچے کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts