Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان تازہ ترین نمایاں

پاکستانی طالبعلم نے سنگاپور میں اپنی چائنیز ٹیچر سے نکاح کرلیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے کوٹ ادو کے رہائشی نوجوان نے سنگاپور میں اپنی چائنیز ٹیچر سے شادی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مومو نامی خاتون کا تعلق چین کے شہر شنگھائی سے ہے لیکن وہ سنگاپور میں مختلف ممالک کے طلباء و طالبات کو چائنیز زبان سکھاتی ہیں۔

پاکستانی نوجوان تنویر محمد نے بتایا کہ مومو میری ٹیچر تھیں، میں نے انھیں اسلام کے متعلق بتایا اور انھوں نے اسلام قبول کیا جس کے بعد میں نے ان سے باقائدہ نکاح کیا اور کوٹ ادو اپنے گھر لے آیا ہوں۔

مومو نامی چائنیز خاتون کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان آکر بہت زیادہ پیار ملا، پاکستان ایک خوبصورت اور پر امن ملک ہے جبکہ یہاں پر رہنے والے لوگ بہت پیار کرتے ہیں۔ نوجوان تنویر محمد نے نکاح کی خوشی میں اپنے دوستوں رشتہ داروں کے لیے نجی شادی ہال میں پر تکلف دعوت ولیمہ کا بھی اہتمام کیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں