Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت پاکستان کراچی تعلیم تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ کے 8 تعلیمی اداروں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد 8 دسمبر کوہوگا

ایم ڈی کیٹ امتحانات سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے 8 تعلیمی اداروں میں 8 دسمبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت امتحانی مراکز میں ڈیجیٹل ڈیوائس، موبائل فون اور لیڈیز پرس لانا منع ہوگا جبکہ ٹیسٹ مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کی آمد ورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

امیدواروں کو شناخت کے لیے ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈومیسائل، تصویر والی مارکس شیٹ میں سے ایک دستاویز لازمی رکھنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق 8 دسمبر کو سندھ کے 8 مختلف مقامات پر ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا جن میں جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی، پبلک اسکول حیدرآباد، پولیس ٹریننگ اسکول لاڑکانہ، مہران یونیورسٹی جامشورو، پبلک ہیلتھ اسکول حیدرآباد، آئی بی اے پبلک اسکول سکھر اور قائد عوام یونیورسٹی شہید بےنظیرآباد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے 26 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم دیا تھا اور اپنے تفصیلی فیصلے میں سندھ ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ تمام رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شفاف نہیں ہوا، تحقیقاتی ٹیم اور ایف آئی اے نے بھی ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے کی تصدیق کر دی تھی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں