Search
Close this search box.
کاروبار تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

تاریخ میں پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالرز سے تجاوز کرگئی

ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدر تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالرز (2 کروڑ 77 لاکھ پاکستانی روپے) سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ 3 ہزار ڈالرز کی سطح پرپہنچ گیا ہے، کرپٹو ورلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیکیورٹیز ریگولیٹر کی قیادت کیلئے پال آٹکنز کو نامزد کرنے پر خوش ہے۔

کرپٹو فرینڈلی پال آٹکنز کی ایس ای سی قیادت کے انتخاب کے بعد بٹ کوائن نے تاریخ رقم کی، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کابینہ کیلئے نامزدگیاں جاری ہیں۔ ٹرمپ نے پال آٹکنز کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی قیادت کےلیے منتخب کیا ہے، 5 نومبر کو ٹرمپ کے انتخاب کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کی قدر 130 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔

یو ایس فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاؤل کہتے ہیں کہ بٹ کوائن سونے کی طرح ہے بس یہ ورچوئل یا ڈیجیٹل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے ادائیگیوں کے لیے استعمال نہیں کرتے یا اسے ڈالر کا حریف تصور نہیں کیا جاسکتا، وہ درحقیقت سونے کا حریف ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں