Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

گوادر ایئرپورٹ کو دسمبر کے آخری ہفتہ میں آپریشنل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو رواں ماہ کے آخری ہفتے میں آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب 25دسمبر کو منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے قائم مقام ڈی جی ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے سینئر ماہرین کے ہمراہ ا لیکٹرانک آلات، مشینری کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چین کی اہم شخصیات مشترکہ طور پر تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

25 دسمبر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہے اس لئے 25 دسمبر جو دنیائے عیسائیٹ کے تہوار کرسمس منانے کا دن بھی ہے اور حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کا یوم پیدائش مسیح برادری دنیا بھر میں اسی روز منا رہی ہوتی ہے اس لئے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی علامت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 25 دسمبر بروز بدھ کو کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 24 کروڑ 60لاکھ یو ایس ڈالر کی لاگت سے پاکستان کے آزمودہ دوست ملک چین کی ایئرپورٹ تعمیراتی کمپنی نے بنا کر پاکستانی قوم کو تحفے کے طور پر پیش کیا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دنیا کے A-380 طیارے مسافر لیکر لینڈ اور ٹیک آف کیا کریں گے۔ پاکستان اور چین سمیت دونوں ملکوں کے علاوہ وسطی ایشیائی ریاستوں، خلیجی ریاستوں، مشرق وسطیٰ، جنوبی افریقہ، یورپ، جنوبی امریکہ کیلئے کمرشل پروازیں آجاسکیں گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں