Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

شادی ہال بک کرانے والے ہوشیار،10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی بھی کرنی ہو گی

ایف بی آر حکام نے شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس عائد کر دیا۔ ایف بی آر نے شادی ہال کی بککنگ کرانے پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کر دیا ہے۔

اس حوالے سے صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کا کہنا تھا کہ شادی ہال میں تقریب کرنے پر پارٹی سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا۔

شادی ہال کے کرائے کے علاوہ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ ودہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان کا کوئی تعلق نہیں ۔رانا رئیس کا مزید کہنا تھا کہ شادی کی تقریبات کرنے والے شہریوں سے گزارش ہے کے ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ایف بی آر پالیسی کا خیال رکھیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں