Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں پارہ مزید کم ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی میں محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آئندہ24 گھنٹوں میں مطلع صاف رہنے کے ساتھ ساتھ رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 16.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے اور شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں