نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم، چیمپینز ٹرافی کی تیاریوں کے ساتھ گرائونڈ پلس 3 بلڈنگ کی تیاری بھی آخری مراحل میں ہے۔ فلڈ لائٹس کی تبدیلی اور ہاسپٹیلیٹی باکسس میں رینوویشن کاکام جاری ہے
چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر میر اور ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد قاضی نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کی۔ چئرمین انفرا اسٹریکچ جواد قاضی نے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کا کام دو حصوں میں کیا جائے گا ایک حصہ چیمپینز ٹرافی سے پہلے دوسرا چیمپنز ٹرافی کے بعد ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں مین بلڈنگ گرائونڈ فلور پر آئی سی سی حکام اینٹی ڈپونگ اینٹی کرپشن کو دینگے۔ لیول ون پر کھلاڑی ہونگے،لیول 2 اور لیول تھری پر ہاسپٹیلیٹی باکسس ہونگے انہوں نے مزید بتایا کہ جرنل انکلوژز میں میں کریساں لگ رہی ہیں، دو ڈیجیٹل اسکرین لگائی جارہی ہیں۔ دوسرے مرحلے کے بعد تمام انکلوژرز کو نئے انداز میں تیار کیائے جائے گا۔
عامر میر کا کہنا تھا کہ چیمپینز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے اسٹیڈیمز کو انٹرنیشنل سطح پر لانا ضروری تھا۔ 95 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر ڈیڈ لائن ہے، جب تک کام مکمل ہوجائے گا۔ لاھور اور کراچی کے اسٹیڈیم کو چیمپینز ٹرافی سے قبل تیار کرلیا جائےگا۔