Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

چیمپیئنزٹرافی پر ڈیڈلاک برقرار، آئی سی سی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ میٹنگ ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے تین سالہ فارمولا تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

بھارت نے اب تک آئی سی سی کو تحریری طور پر آگاہ بھی نہیں کیا۔ پی سی بی نے موقف اختیار کیا کہ اگر بھارت نے 3 سالا فارمولا قبول نہیں کیا تو ہم آگے نہیں بڑہ سکتے ہیں۔ اگلا اجلاس اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک بھارت پاکستان کے مؤقف پر جواب نہیں دے دیتا، آج شیڈولڈ میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ملتوی کر دی گئی، چیئرمین پی سی بی آج ہی پاکستان واپس آئنگے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ آج دبئی میں ہونی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی صبح سویرے کراچی سے دبئی پہنچ گئے تھے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts