کراچی میں بدلتے موسم کے ساتھ بچوں میں کھانسی اور حلق کا ورم تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان پیڈیٹرکس ایسوسی ایشن ڈاکٹر وسیم جمالوی کا کہنا تھا کہ بچے وائرل انفیکشن کے ساتھ اسپتال آرہے ہیں، بچوں میں کھانسی اور حلق کا ورم تیزی سے پھیل رہا ہے، اس لیے بدلتے موسم میں کھانے پینے میں احتیاط لازمی ہے۔
ڈاکٹر وسیم جمالوی کے مطابق غیر معیاری غذا اور مشروبات کا استعمال بیماری کا باعث ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرد اور مٹی سے بھی نزلہ کھانسی زکام کے امراض بڑھ رہے ہیں، ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر اینٹی بائیوٹک کا استعمال نہ کریں۔
علاوہ آزیں، دسمبر آتے ہی سردی بڑھ گئی ہے پاکستان کے شمالی علاقوں کے بیشتر اضلاع برفباری کے باعث شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور کراچی میں بھی سرد ہواؤں کا راج ہے۔