Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی پولیس کی لیاری میں نشئیوں کی پکڑ دھکڑ، تھانے منتقل کرکے گنجا کردیا

کراچی میں پولیس نے لیاری بغدادی میں اسکولوں کے باہر ڈیرے ڈالنے والے نشئیوں کو پکڑ کر تھانے منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاری، بغدادی روڈ نمبر 10پر گرلز اینڈ بوائز اسکول کے باہر نشے کے عادی افراد کی بھرمار کے سبب اسکول میں زیر تعلیم طلباء کو مشکلات درپیش آ رہی تھیں۔ بغدادی کے رہائشیوں نے نشے کے عادی افراد کی اسکول کے باہر ڈیرے ڈالنے اور نشہ کرنے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔

پولیس کے مطابق بغدادی روڈ نمبر 10پر اسکول کے باہر سے متعدد نشے کے عادی افراد کو حراست لیکر تھانے منتقل کردیا، جہاں انہیں گنجا کرکے علاج کے لیے ایدھی سینٹر روانہ کردیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts