Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

اداکاری سے ریٹائر نہیں ہو رہا، وقفہ لے رہا ہوں، وکرانت میسی کا وضاحتی بیان

معروف بھارتی اداکار وکرانت میسی نے فلمی دنیا کو ہمیشہ ہمیشہ کیلیے خیرباد کہہ دینے کی خبروں پر اپنا وضاحتی بیان جاری کر دیا۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق وکرانت میسی کی جانب سے پیر کے روز پوسٹ کی گئی تھی اب انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے حوالے سے وضاحت دے دی جس میں انہوں نے ریٹائرمنٹ سے متعلق بات کی تھی۔

وکرانت میسی نے حالیہ ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اداکاری کی دنیا سے ریٹائر نہیں ہو رہے بلکہ ایک طویل وقفہ لے رہے ہیں۔ اداکار نے یہ وضاحت اس وقت جاری کی جب شائقین اس الجھن میں پڑ گئے کہ وہ انہیں اسکرین پر اب کبھی نہیں دیکھ پائیں گے۔

انٹرویو میں وکرانت میسی نے کہا کہ میں تھوڑا سا تھک گیا ہوں لہٰذا مجھے طویل وقفہ لینے کی ضرورت ہے، مجھے گھر کی یاد آ رہی ہے اور صحت بھی ٹھیک نہیں ہے، مداحوں نے میری انسٹاگرام پوسٹ کا غلط مطلب لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ جب انہیں لگے گا کہ اب وقت ہے تو دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔ ’مجھے صرف اداکاری آتی ہے اور اس نے مجھے وہ سب کچھ دیا جو میرے پاس پہلے کبھی نہیں تھا۔ میری جسمانی اور ذہنی صحت متاثر ہے، میں اپنے لیے کچھ وقت نکالنا چاہتا ہوں تاکہ اپنے ہنر کو بہتر بنا سکوں۔‘

واضح رہے کہ پیر کو وکرانت میسی نے اپنے اداکاری کے کیریئر سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ شوہر، باپ اور بیٹے کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دینے کیلیے وقت نکالنا چاہتے ہیں۔ اداکار نے بتایا تھا کہ ان کی دو فلمیں ریلیز ہوں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں