Search
Close this search box.
پاکستان تعلیم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

درسی کتب کی عدم فراہمی پر سندھ ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں درسی کتب کی عدم فراہمی کے کیس کی سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامہ کے مطابق سیکرٹری اسکولز اینڈ ایجوکیشن اور سندھ حکومت کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، سندھ حکومت نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے7رکنی کمیٹی تشکیل دی۔

رپورٹ کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی چیف سیکرٹری سندھ کریں گے، کمیٹی میں چیئرمین پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن، سیکریٹری فنانس شامل ہیں۔

سی ایم آئی ٹی رکن، متعلقہ ڈپٹی کمشنر و دیگربطور ممبر شامل ہیں، کمیٹی محکمہ اسکول ایجوکیشن کے موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں کی نگرانی کرے گی۔ مذکورہ کمیٹی محکمہ اسکول ایجوکیشن میں غیر ملکی فنڈنگ والے منصوبوں کی نگرانی کرے گی، کمیٹی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے متعلقہ اسٹیئرنگ کمیٹی کو تجاویز دے گی۔

تحریری حکم نامہ کے مطابق کمیٹی فنڈز کے صحیح استعمال سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کی رپورٹس کا جائزہ لے گی اور منصوبوں میں شفافیت، بروقت تکمیل، فنڈزکے استعمال کی مانیٹرنگ کرے گی۔ 2رکنی بینچ نے9اکتوبر کے اپنے حکم نامے میں ترمیم کردی، عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو کمیٹی کی ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے درخواست 4 ہفتوں بعد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

2رکنی بینچ نے9اکتوبر کے اپنے حکم نامے میں ترمیم کردی، عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو کمیٹی کی ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے درخواست 4 ہفتوں بعد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں