Search
Close this search box.
خصوصیت کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں

کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کے 65 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 105 شہری قتل ہوئے

کراچی میں رواں برس اسٹریٹ کرائم کے 65ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جنگ نیوز کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 105 شہری قتل اور 375زخمی ہوئے، گیارہ ماہ کے دوران 47 ہزار سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں،17ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس ماہ نومبر تک شہر میں اسٹریٹ کرائم کے 65ہزار 826 واقعات رپورٹ ہوئے۔ جنوری میں اسٹریٹ کرائم کے 7822، فروری میں 7307، مارچ میں 7544، اپریل میں 5688، مئی میں 5399، جون میں 4956، جولائی میں 4998، اگست میں 5901، ستمبر میں 5657، اکتوبر میں 5675 اور ماہ نومبر میں اسٹریٹ کرائم کے 4879 واقعات رپورٹ ہوئے۔

گیارہ ماہ کے دوران شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 105شہری قتل جبکہ 375زخمی ہوئے۔ رواں برس 30 نومبر تک شہریوں کو 47 ہزار 874 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کیا گیا۔247 گاڑیاں چھینی اور 1628چوری کی گئیں جبکہ 7 ہزار 605 موٹر سائیکلیں چھینی اور 38 ہزار 394 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔اس دوران شہریوں کو 17 ہزار 952 موبائل فونز سے محروم کیا گیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں