Search
Close this search box.
PIA resume flights Europe تازہ ترین نمایاں پاکستان

پی آئی اے کا نئے سال کی آمد پر کینیڈا سےآنیوالے مسافروں کو10 فیصد رعایت دینے کا اعلان

قومی ایئر لائن نے سال نو 2025 پر پاکستان آنے والوں کو ٹکٹس پر رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔پی آئی اے کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ سال 2025 کی آمد پر کینیڈا سے آنے والی پروازوں پر رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان پروازوں پر خصوصی طور پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ ٹکٹ بکنگ 10 دسمبر تک کی جا سکتی ہے جبکہ خریدے گئے رعائتی ٹکٹ پر کینیڈا سے پاکستان سفر 11 جنوری سے 20 مارچ 2025 تک کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پی آئی اے انتظامیہ کا کینیڈا میں رہنے والے ہم وطنوں کیلیے نئے سال کا تحفہ ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں