Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں کل سے بلوچستان کی یخ بستہ ہوائیں چلنے اور ٹھنڈ بڑھنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے بلوچستان کی یخ بستہ شمال مشرقی ہوائیں کراچی کا رخ کرسکتی ہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت مزید دو سے تین ڈگری کم ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں سردی نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں، کراچی میں بھی موسم سرد ہونے لگا اور رات میں خنکی بڑھ گئی ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں کوئٹہ کی ہوائیں داخل ہونا شروع ہوگئیں ہیں، پانچ اور چھ دسمبر سے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے، جو سولہ ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے

دوسری جانب بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے، اسکردو،گوپس،ہنزہ میں پارہ منفی تین اورکالام میں منفی ایک ڈگری تک گرگیا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع مغربی ہوائوں کے زیر اثر آگئے ہیں، جس سے نصیرآباد،ڈیرہ مراد جمالی، چھترمنجھو شوریٰ، بابا کوٹ غفور آباد، اوستہ محمد، گنداخہ، باغ ہیڈ اور گردو نواح میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں