Search
Close this search box.
خصوصیت کھیل پاکستان تازہ ترین نمایاں

پاکستان نے پہلی بار بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا

قومی ٹیم نے فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ فائنل میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔

قومی ٹیم نے 140رنز کا ہدف 11ویں اوورز میں حاصل کر لیا۔ پاکستان بلائنڈ کی جانب سے نثار علی 72 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ محمد صفدر نے آؤٹ ہوئے بغیر 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلادیش بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 139رنز بنائے تھے۔ بنگلادیش کی جانب سے عارف حسین 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان بلائنڈ کے بابر علی نے 2، محمد سلمان اور مطیع اللّٰہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

 

واضح رہے کہ پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیپال کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ ملتان میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں