Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں سیف سٹی اتھارٹی کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی میں شاہراہ فیصل پر سندھ کے اہم ترین منصوبے سیف سٹی اتھارٹی کی عمارت کا عملی طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔ افتتائی تقریب میں جدید کیمروں سے لیس اسمارٹ گاڑیاں بھی لانچ کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر کراچی پولیس آفس کی عمارت کے متصل پلاٹ میں سیف سٹی پروجیکٹ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا این ار ٹی سی کے برگیڈیر حسن گل کہتے ہیں کہ ایک سال میں پہلا فیز مکمل ہو جائے گا دو سال میں عمارت مکمل کر لی جائے گی۔

سندھ پولیس شعبہ آئی ٹی سے وابستہ تبسم عابد کہتی ہیں کہ منصوبہ شروع ہو گیا ہے 23 سمارٹ کاروں میں سے پانچ کی لانچنگ کر دی گئی ہے جو مرکزی کمانڈ این کنٹرول روم سے منسلک ہوں گی۔

سیل سٹی حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 12 میگا پکسل کے 12 سو کیمرے لگائے جا رہے ہیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ شہر کی اہم شاہراہوں  اور مقامات پر لگے لگائے گئے کیمروں سے جرائم کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں