آئندہ سال 2025 میں سعودی عرب سفر کرنے والوں کے لیے فضائی ٹکٹ مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فضائی ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگلے برس سعودی عرب کے لیے فضائی سفر کے کرایوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، تاہم یہ اضافہ مختلف علاقوں کے تناسب سے مختلف ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکن ایکسپریس گلوبل بزنس ٹریول کی جانب سے فضائی مارکیٹ کا تجزیہ کیا گیا پھر اس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم سعودی عرب کی نسبت شمالی امریکہ اور یورپ کے لیے کرایوں میں اضافہ نسبتا کم ہونے کی توقع ہے۔ آئندہ برس فضائی سروسز کے نرخوں میں ہونے والا اضافہ مشرق وسطی جن میں سعودی عرب کی تینوں فضائی کمپنیاں شامل ہیں جن کے لیے اکانومی کلاس کے لیے 6.6 فیصد جبکہ بزنس کے کرایوں میں 8.2 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرایوں میں اضافے کا امکان اس وجہ سے بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سال 2019 کے مقابلے میں رواں سال 2024 میں سعودی عرب میں فضائی سفر دیگر ممالک کی نسبتا زیادہ کیا گیا ہے۔