Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، کالج پروفیسر اور اہلیہ جاں بحق

کراچی میں جمالی پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں کالج پروفیسر اور انکی اہلیہ جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سچل تھانے کے علاقے سپرہائی وے جمالی پل کے قریب یو ٹرن پرتیز رفتار ڈمپرنے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کوکچل دیا، خوفناک حادثے میں میاں بیوی موقع پرجاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 54 سالہ طارق ولد صلاح الدین اوران کی اہلیہ کی 55 سالہ نادیہ زوجہ طارق صلاح الدین کے نام سے کی گئی۔ خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے طارق صلاح الدین عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں فزکس کے پروفیسراوراسکیم 33 کے رہائشی تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے سوگواران میں 2 بیٹے اورایک بیٹی شامل ہے، حادثے میں پروفیسرطارق صلاح الدن کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پرانکے ساتھی پروفیسر اسپتال پہنچ گئے۔

عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی پرنسپل تسنیم فاطمہ نے بتایا کہ متوفی پروفیسر اسکیم 33 کے رہائشی تھے تاہم انہوں نے حال ہی میں عزیز آباد میں نیا گھر لیا تھا اوراپنے گھر کے سامان کی شفٹنگ کروا رہے تھے۔ متوفی پروفیسر اپنے گھر کا سامان سوزوکی میں لوڈ کرکے عزیز آباد بھجوا دیا تھا اور خود اپنی موٹر سائیکل پراہلیہ کے ہمراہ عزیز آباد جا رہے تھے۔

رپورٹ کے ماطابق سوزوکی کا ڈرائیور متوفی پروفیسر کے بتائے ہوئے پتہ پر پہنچ کر ان کا انتظار کر رہا تھا، سوزوکی ڈرائیور کے کال کرنے پولیس کی جانب سے حادثے میں پروفیسرطارق صلاح الدین اوران کی اہلیہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی۔

ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا، پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا اور ڈمپر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ضلعی و ٹریفک ایس ایس پیز سے جمالی پل کے قریب پیش آئے حادثے کی علیحدہ علیحدہ تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، پولیس کارروائی میں ٹریفک قوانین پر مشتمل جملہ اقدامات کو غیرجانبدار اور موثر بنایا جائے، جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں