Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کے الیکٹرک صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کو تیار، کتنا ریلیف ملنے کا امکان؟

کے الیکٹرک صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کو تیار ہوگیا ہے، جس سے صارفین کو 27 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ کے الیکٹرک نے اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.27روپے فی یونٹ ریفنڈ کی تجویز دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا آئندہ 5 دسمبر کو اس پر عام سماعت کرے گی۔ صارفین کو ری فنڈ س مارچ کے بلوں میں 46کروڑ 10لاکھ روپے ملیں گے ۔

رپورٹ کے مطابق گیس کے بے دریغ استعمال کی سہولت اور نااہلیت کو چڑھتے ٹیرف کی وجہ بتایا جاتا ہے ۔ کے الیکٹرک ملک میں گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا نجی ادارہ ہے جس نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں 0.27روپے فی یونٹ ری فنڈ پر آمادگی ظاہر کی ہے یہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) اکتوبر کےلیے مارچ 2025کے بلوں میں دیا جائے ساتھ یہ اسی طرح کی پیشکش ستمبر کےلیے فروری کے بلوں میں 0.16روپے فی یونٹ کی گئی ہے۔

آئندہ 5 دسمبر کو ہونے والی نیپرا کی عام سماعت میں کے الیکٹرک کے دعوؤں کی جانچ پڑتال کی جائے گی جس میں ایف سی اے سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا یہ معیار پر پوری اترتی ہیں ۔

کے الیکٹرک کا موقف ہے کہ عبوری ماہانہ ایف سی اے کا دورانیہ جولائی2023تاجون 2024ہے کمپنی نے واضح کیا ہے کہ عبوری ایف سی اے ملٹی ائیر ٹیرف(ایم وائی ٹی) 2023۔2017کی بنیاد پر طے کیا گیا اور ایڈجسٹمنٹ اس پر عمل درآمد سال میں ایک بار 2021 تا 2030ہوگا۔

واضح رہے حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ونٹر پیکج متعارف کرایا گیا ہے، ونٹر پیکج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے ہوگی، جس میں گھریلو صارفین کو کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یعنی 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ بچت ہوگی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں