Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

بلدیہ کراچی کی مارکیٹوں کے نادہند گان سے واجبات کی وصولی کے لیے آپریشن کا فیصلہ

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کے نادہند کرایہ داروں سے واجبات کی وصولی کے لئےآپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کر کے دکانیں سیل کی جائیں گی۔

سینئر ڈائریکٹراسٹیٹ سمیر احسین کے مطابق جولائی تا دسمبرششماہی کے چالان کی وصولی آخری مراحل میں ہےجس کے لئے گیارہ کروڑ روپے کے چالان جاری کئے گئے تھےتاہم بہت ساری مارکیٹوں بقایا جات ہیں جیسے ہی ششماہی چالان کی وصولی مکمل ہو گی طویل عرصے کےنادہندگان کےخلاف مہم شروع کی جائے گی اور بقایا جات ادا نہ کرنے والوں کی دکانیں سیل کی جائیں گی اس سلسلے میں چالان اور تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

سمیر احسین نے بتایا کہ محکمے کا چارج سنبھالے ہوئے مجھےدو ماہ ہو ئے ہیں ہم نے وصولی کو بہتر بنانے کے ساتھ ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنےکا کام بھی شروع کر دیا ہے کوشش ہو گی کہ کنزیومرآئندہ اپنے ششماہی بل کو آن لائن ادا کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا بھی آغاز کر رہے ہیں کیونکہ میئر صاحب کا وژن ہے کہ کے ایم سی کی تمام مارکیٹوں کی سولرائزیشن کی جائے پہلے مرحلے میں کسی ایک مارکیٹ کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لیا جائے گا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں