سندھ میں جاری وفاق کے مختلف منصوبوں کیلئے 3 ارب 45 کروڑ روپے جاری

وفاق نے سندھ میں جاری مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردئے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق منصوبوں کی تکیمل کیلئے 3 ارب 45 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی گئی ہے۔ وفاق نے سندھ میں جاری منصوبوں کیلئے رواں مالی سال 78 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاق کے سندھ میں 22 مختلف منصوبے جاری ہیں جس میں سے سندھ کوسٹل ہائی وے کیلئے 1 ارب روپے جاری کردئے گئے ہیں جبکہ روہڑی سے گڈو بیراج تک روڈ کیلئے 90 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

ٹنڈوالہ یار سے ٹنڈو آدم روڈ کیلئے 50 کروڑ، سانگھڑ نیشنل ہائی وے این 5 کیلئے 75 کروڑ، دادو ٹھٹہ رائٹ بینک آؤٹ فال رین منصوبے کیلئے 16 کروڑ اور اسٹون پیچنگ نادرن دادو کینال کیلئے 1 کروڑ 60 لاکھ رقم جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں مکانات کی تعمیر کیلئے تاحال کوئی رقم جاری نہیں ہوسکی۔ سندھ میں چھوٹے 5 ڈیموں کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں لیکن اسکی بھی کوئی رقم جاری نہیں ہوئی ہے۔ بیرونی امداد سے شروع ہونے والے منصوبوں کیلئے بھی کوئی بڑی رقم اب تک سندھ حکومت موصول نہیں ہوئی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts