Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حج پر جانے کے خواہش مند کراچی میں کورنا ویکسین کہاں سے لگوائیں؟ وزارت مذہبی امور نے تفصیلات جاری کردیں

وزارت مذہبی امور نے کراچی کے عازمین حج کیلئے کووڈ ویکسین کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 65 اور زیادہ عمر کے عازمین حج کیلئے سعودی ہدایات کے مطابق کووڈ ویکسین لگوانے اور سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت صحت کی ہیلپ لائن 1166 کے مطابق کراچی میں کوووڈ ویکسین لگوانے کے لئے رابطہ کیاجا سکتا ہے جہاں پر سعودی اپرووڈ فائزر کمپنی کی ویکسینیشن لگوائی جا سکتی ہے۔

وزارت مذہبی امور نے کراچی کے عازمین حج کے لئے جو سنٹرقائم کئے ہیں ان میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز اوجھا کیمپس، خالق دینا ہال،سندھ گورنمنٹ قطر ہسپتال، اور سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال شامل ہیں۔ کووڈ ویکسینیشن کیلئے ان ہسپتالوں سے رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر حج پر روانگی ممکن نہیں تاہم درخواست گذار کو متعلقہ بینک میں 10 فروری 2025 سے قبل سعودی منظور شدہ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ جمع کرنے کی یقین دہانی پر درخواست جمع کروانے کی مشروط اجازت ہے۔

یاد رہے اگلے سال حج پر روانگی کیلئے 65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts