Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین

پنجاب، بلوچستان اور کے پی میں سردی، کراچی میں اگلے تین روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران شہر کا موسم معتدل اور صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ہفتے کو کم سے کم درجہ حرارت ایک تا دو ڈگری کمی سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مغربی ہواوں کا سلسلہ آج شام یا رات بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیراثر جمعے کی رات اور ہفتے کو قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ اور شکارپور اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

لاہور

 دوسری جانب، لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور سر فہرست رہا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 600 سے لے کر 1100 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔لاہور میں اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 622 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پولو گراؤنڈ کینٹ میں 1129، شملہ پہاڑی میں 1055، سید مراتب علی روڈ پر 925، سندر رائیونڈ پر 830 اور جوہر ٹاؤن میں 815 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

خیبر پختونخوا

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔ پشاور شہر کا درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ صوبے میں کم سے کم درجہ حرارت دیر میں 01، کالام میں 2، مالم جبہ، کاکول اور بالاکوٹ میں 3، پاراچنار میں 5، بنوں میں 09، چترال میں 10 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم شام میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں کم سے کم درجہ حرارت زیارت میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ اور ژوب میں 4 اور قلات میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
چمن میں کم سے کم 9، سبی میں 14، نوکنڈی میں 15، تربت میں 18، گوادر میں 22 اور جیوانی میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں