وزیرِاعلیٰ سندھ کی قطری سفیر کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے قطر کے سفیر علی بن مبارک نے ملاقات کی ہے، تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قطر کو صوبۂ سندھ میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت قطری کمپنیز کے ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال سرمایہ کاری کانفرنس کرنے جا رہے ہیں، سرمایہ کاری کانفرنس متحدہ عرب امارات، قطر اور یورپ میں کریں گے۔

وزیرِاعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل اکنامک زونز بھی قائم کر رہے ہیں، سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts