Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارتی گلوکار تعریف کررہے ہیں، پاکستانی گلوکار مجھ سے جلتے ہیں، چاہت فتح علی خان

سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری کے انداز سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان کہتے ہیں کہ بھارتی لیجنڈ گلوکار میری تعریف کررہے ہیں لیکن پاکستانی گلوکار نہیں کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنی گلوکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خود سمجھ نہیں آرہا بھارت کے جو لیجنڈ گلوکار ہیں، جو پروڈیوسر اور ہدایت کار ہیں وہ میری تعریف کررہے ہیں لیکن پتا نہیں کیوں پاکستانی گلورکار، موسیقار اور اینکرز ہیں وہ میری تعریف نہیں کررہے۔

انہوں نے کہا کہ خدارا ایسا نہیں کریں، خوش رہیں، بس اپنے کام پر رہیں، جیسے میں کام کر رہا ہوں، میں نے ڈھائی سالوں میں 48 گانوں کے ٹریک ریلیز کردیے ہیں اور ابھی مزید 5 گانوں کے ٹریک آنے والے ہیں۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اپنے کام پر رہنے میں زیادہ مزہ ہے، اگر آپ کسی کے خلاف بات کرتے ہیں اور جلتے ہیں تو یہ آپ کی صحت کیلئے اچھا نہیں ہے، اس لیے خوش رہیں اور خوش رکھیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts