امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کے قوانین اور آئین کے احترام کو یقینی بنانا سب سے اہم ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ امریکا اس وقت پاکستان کی موجودہ صورتحال کو کیسا دیکھ رہا ہے؟
جس کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ ہم پاکستان اور دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور پرامن اجتماع کی حمایت کرتے ہیں، مظاہرین سے مطالبہ کرتے ہیں وہ پرامن مظاہرہ کریں اور تشدد سے گریز کریں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام سے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے قوانین اور آئین کے احترام کو یقینی بنانا اہم ہے۔ پاکستان کے قوانین امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے کام کرتے ہیں۔