Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں 5 بچے آوارہ کتوں کے حملے سے شدید زخمی

کراچی میں منگھوپیر کے علاقے سلطانہ آباد میں کھیلتے ہوئے 5 بچوں پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بچے شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شدید زخمی بچوں کو فوری سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایم ایس قطر اسپتال ڈاکٹر راشد خانزادہ نے کہا کہ بچوں کو جو دوا لگنی ہے وہ ہمارے پاس دستیاب نہیں، اس لیے بچوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کتوں کے حملے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 4 سے 6 سال کے درمیان ہیں جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے روزانہ 2 درجن سے زائد کیسز لائے جاتے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں