پاکستان میں مزید دو بچے پولیو سے متاثر ہوگئے ہیں جس کے بعد رواں سال مجموعی تعداد 52 ہوگئی۔
حکّام کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچوں کا خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق ہے۔ حکّام نے بتایا ہے کہ ڈی آئی خان کی تحصیل درازندہ میں 3 سالہ بچی اور 18 مہینے کا بچہ پولیو سے معذور ہوئے ہیں۔
حکّام کے مطابق خیبر پختون خوا میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ حکّام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پولیو سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہوئے ہیں۔
پولیو سے بلوچستان میں 24 بچے، سندھ میں 13 بچے، پنجاب اور اسلام اباد میں 1،1 بچہ متاثر ہو کر معذور ہوا ہے۔