Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت دنیا

دنیا میں تازہ پانی کے ذخائر میں کمی ہورہی ہے، ناسا کے سائنسدانوں کا انتباہ

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق دنیا کے تازہ پانی کے اہم ذخائر میں گزشتہ دہائی سے اچانک کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے۔ عالمی سطح پر 70 فیصد پانی زراعت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اور اگر حکومتیں مؤثر اقدامات نہ کر سکیں تو پانی کے ذرائع میں کمی 2050 تک ان ماحول کی مستقبل کی آبادی میں نصف حد تک کمی لے آئے گی۔

سائنس دانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ناسا-جرمن گریویٹی ریکوری اینڈ کلائمیٹ ایکسپیریمنٹ سیٹلائیٹس کا استعمال کرتے ہوئے اس کمی کی نشان دہی کی۔ مشاہدات سے جمع ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہوئے انہیں مئی 2014 میں اچانک کمی کے شواہد ملے۔ 2015 سے گزشتہ برس تک کی پیمائشوں سے یہ بات سامنے آئی کہ زمین پر تازہ پانی کی اوسط مقدار 2002 سے 2014 کے درمیان اوسط مقدار سے 290 مکعب میل کم تھی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں