Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر کراچی سے پولیس کی نفری اسلام آباد روانہ

کراچی میں کینٹ ریلوے اسٹیشن سے سندھ کے مختلف ٹریننگ سینٹرز کے زیر تربیت جوان اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی دینے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، وفاقی حکومت نے 24 نومبر کو پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر سندھ حکومت سے نفری طلب کی تھی۔

وفاقی حکومت کی درخواست پر سندھ کے مختلف ٹریننگ سینٹرز سے 13 سو 50 سے زائد زیر تربیت جوان اسپیشل ٹرین کے ذریعے کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگئے ہیں۔

شاہد حیات ٹریننگ سینٹر سے 263 اہلکار روانہ ہوئے ہیں، رزاق آباد ٹریننگ سینٹر سے 228 اہلکار اسلام آباد جارہے ہیں جبکہ حیدر آباد ٹریننگ سینٹر سے 315 اہلکار اور خیرپور سے 544 جوان اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ نفری کے ہمراہ اینٹی رائٹس کٹس، 1 ہزار لانگ 1 ہزار شارٹ شیل بھی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال پر وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے پولیس کی نفری مہیا کرنے کی درخواست کی تھی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں