Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

پب جی گیم پر محبت، امریکی لڑکی نے چترال پہنچ کر پاکستانی لڑکے سےشادی کرلی

پب جی گیم کھیلنے کے دوران امریکی لڑکی پاکستانی لڑکے کو دل بیٹھی اور یہ محبت شادی میں بدل گئی، اردو نیوز کے مطابق18 سالہ فلورز سارہ اور چترال کے 23 سالہ شہادت حسین 3 برس قبل پب جی گیم پر ملے تھے اور دونوں جب سے ہی پب جی گیم کھیل رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہادت حسین کا تعلق چترال کے علاقے مروئی سے ہے جب کہ فلورز سارہ اپنی والدہ کے ہمراہ رواں ہفتے ہی لوئر دیر پہنچی تھیں جہاں ایک نجی ہوٹل میں فلورز سارہ اور شہادت حسین کی شادی دھوم دھام سے انجام پائی۔

فلورز سارہ اور شہادت حسین کی شادی روایتی انداز میں طے پائی جس میں دُلہن کو بھی روایتی انداز سے تیار کیا گیا، فلورز اور شہادت کی شادی میں ان کے گاؤں سمیت دور دراز علاقوں سے آئے مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

فلورز اور شہادت کا نکاح شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے پڑھایا جنہوں نے بتایا کہ امریکی لڑکی کی رضامندی اور ان کی والدہ کی موجودگی میں نکاح پڑھایا گیا، لڑکی کے نام میں سارہ پہلے سے موجود تھا اس لیے نام میں تبدیلی نہیں کی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں