Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارت کا کوئی پلیئر آسٹریلوی ٹیم میں نہیں آسکتا، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا دو ٹوک جواب

آسٹریلین ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کا ماننا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی پلیئر موجودہ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے قابل نہیں ہے۔

سیریز شروع ہونے سے قبل فاکس کرکٹ کی جانب سے انٹرویو کے دوران پیٹ کمنز سے سوال پوچھا گیا کہ کون سا ہندوستانی کھلاڑی آسٹریلوی سیٹ اپ میں جگہ بنا لے گا، کمنز نے کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر فوری طور پر دبنگ جواب دیا "نہیں کوئی نہیں”۔ یہ سن کر نہ صرف میزبان حیران رہ گئے

یہی سوال نیتھن لیون، مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ سے پوچھا گیا تو انھوں نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام لے لیا۔ نیتھن لیون نے ویرات کوہلی کا انتخاب کیا، مچل مارش نے دہلی کیپٹلز کے اپنے سابق ساتھی رشبھ پنت کو چنا، ٹریوس ہیڈ نے بھارتی کپتان روہت شرما کا منتخب کیا جبکہ اسکاٹ بولانڈ نے جسپریت بمراہ کا جگہ دی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts