Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن میں 6 سالہ گونگے بچے پر مبینہ تشدد

کراچی کےگورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن کمپلیکس میں 6 سال کے بچے پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ گلستان جوہر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں بچے کے والد نے کہا کہ بیٹےکو لینے سینٹرپہنچا تو اس کے ہاتھوں اور جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔

درج مقدمے میں بچے کے والد نے مؤقف اپنایا کہ بچہ بول نہیں سکتا لہٰذا انتظامیہ سے پوچھا تو ٹال مٹول سے کام لیا گیا اور انتظامیہ سے تشدد کے متعلق جاننا چاہا تو دھمکیاں دی گئیں۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائےگی۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts