Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

حکومت پنجاب نے درخواست دینے والی تمام طالبات کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کر دیا

حکومت پنجاب نے طلبہ کے لیے اعلان کردہ بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کردی جب کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق یتیم اسٹوڈنٹس کو بالکل فری بائیکس دی جارہی ہیں، بینک آف پنجاب نے 20 ہزار طلبہ و طالبات کو بائیک کے لیے قرض دینے کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول پر چلنے والی 5 ہزار سے زیادہ اور 2 ہزار الیکٹرک بائیکس کی تقسیم مکمل ہو چکی ہے، پنجاب میں اسٹوڈنٹس کے لیے بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کر دی گئی جب کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ مزید ساڑھے 6 ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی پر کام جاری ہے، تمام بائیکس پر 2 سال کی انشورنس و سروس فراہم کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویٹنگ لسٹ میں 15 ہزار سے زیادہ اسٹوڈنٹس موجود ہیں جنہیں بائیک فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کہ مارچ میں پنجاب کابینہ نے طلبہ کو 20 ہزار الیکٹرک بائیک کی فراہمی کے پروجیکٹ کی منظوری دے دی تھی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں