Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد اور سعودی شہر ریاض کو جڑواں شہرقرار دینے کی تجویز

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے نائب وزیرداخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز سے سعودی وزیر نے اتفاق کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی سے سعودی نائب وزیرداخلہ کی ملاقات میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کے امور پر گفتگو بھی ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز سے سعودی وزیر نے اتفاق کیا، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں مزید ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ملاقات میں پاکستان سے بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے مافیا کی سرکوبی پر بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک کا قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد پراتفاق ہوا جبکہ سعودی عرب میں 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں، سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے اور ایسے بھکاری مافیا کے خلاف ملک بھر میں مؤثر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ قیادت میں سعودی عرب 2030 تک معاشی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔

ائب وزیر داخلہ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں جسے مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ ٹریننگ کے لیے تیار ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں